ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ ساتھ عافیہ صدیقی کے معاملے پر بھی بات ہونی چاہیے

مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 6 فروری 2017 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکہ سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ ساتھ عافیہ صدیقی کے معاملے پر بھی بات ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے اور حقوق بارے شعور دینے کی ضرورت ہے خواتین کے تحفظ کے لئے قوانین بنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر طارق فاطمی نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ سے بات ہو سکتی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی پر بھی بات کی جانی چاہیے۔ …(م د +ار)