Live Updates

خیبرہختونخواہ:مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی

عمران خان کےانتہائی قریبی ساتھی طاہراورکزئی کانون لیگ میں شمولیت کااعلان،بہت جلدعمران خان اورپرویزخٹک اکیلے ہی رہ جائیںگے۔وزیراعظم کےمشیرامیرمقام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 فروری 2017 17:37

خیبرہختونخواہ:مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء) : خیبرہختونخواہ میں مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی ہے،عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی طاہراورکزئی نے نون لیگ میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ رہنما پی ٹی آئی طاہراورکزئی نے پشاور پریس کلب میں وزیراعظم کےمشیرامیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نون میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کےمشیرامیرمقام نے طاہراورکزئی کی شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی امیدوار الیکشن سے قبل غائب ہو نے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویزخٹک آخر میں اکیلے ہی رہ جائیںگے۔ صوبے کی بدتر صورت حال سے پریشان پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ نون کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس موقعہ پرطاہر خان عمر زئی نے کہا کہ 20 سال سےعمران خان کے ساتھ تھا تحریک انصاف بنیادی نظرئیے سے ہٹ چکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات