وزیراعظم نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں براس مل اپ گریڈیشن کا افتتا ح کردیا

اپ گریڈیشن کے بعد براس مل جنوبی ایشیا کی بڑی مل بن گئی ،افتتاح کے وقت آرمی چیف بھی موجود تھے

پیر 6 فروری 2017 18:14

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا، اپ گریڈیشن کے بعد براس مل جنوبی ایشیا کی بڑی مل بن گئی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کے روز پی او ایف پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے ان کا والہانہ استقبال کیا، وزیراعظم نے آرمی چیف کے ہمراہ براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا جہاں اس کا معائنہبھی کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ براس مل کی پیداوار 8ہزار سے بڑھ کر 24ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے اور اس کی اضافی مصنوعات برآمد بھی کی جارہی ہے، اپ گریڈیشن کے بعد براس مل ایشیا کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے جو پاکستان کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وقار)