پاکستانی سنسربورڈ کافیصلہ:بھارتی فلم رئیس نمائش کیلئے ناموزوں قرار

فلم میں اسلام کےتشخص اورمسلمانوں سےمتعلق غلط امیج کوپیش کیا گیا۔ممبران سنسربورڈ کی رائے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 فروری 2017 17:06

پاکستانی سنسربورڈ کافیصلہ:بھارتی فلم رئیس نمائش کیلئے ناموزوں قرار

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء) :پاکستانی سنسربورڈ نے بھارتی فلم رئیس کونمائش کیلئے ناموزوں قراردےدیا ہے،فلم میں اسلام کےتشخص اورمسلمانوں سےمتعلق غلط امیج کوپیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے فلم رئیس کا تین دن تک تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

جس کی روشنی میں سنسربورڈ نے بالی وڈ کنگ شارخ خان اور پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی فلم رئیس کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے غیرموزوں قراردے دیاہے۔ سنسربورڈ کے ممبران نے فلم سے متعلق اپنی رائے میں‌کہاہے کہ فلم میں اسلام کا حقیقی چہرہ نہیں دکھایا گیا۔ممبران نے مزید کہاکہ فلم میں اسلام کےتشخص اورمسلمانوں سےمتعلق غلط امیج کوپیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :