کراچی قاسم پورٹ:ڈیپ واٹرٹرمنل کاایک حصہ مکمل ہوگیا

وزیراعظم نوازشریف ڈیپ واٹرٹرمنل کےمکمل ہونیوالےحصے کاجلدافتتاح کرینگے،ڈیپ واٹرٹرمنل پربڑے جہازلنگراندازہوسکیں گے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 فروری 2017 16:42

کراچی قاسم پورٹ:ڈیپ واٹرٹرمنل کاایک حصہ مکمل ہوگیا

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء) : کراچی قاسم پورٹ ڈیپ واٹرٹرمنل پورٹ کا ایک حصہ مکمل ہوگیاہے، وزیراعظم محمد نوازشریف ڈیپ واٹرٹرمنل کے مکمل ہونیوالے حصے کاجلدافتتاح کرینگے،ڈیپ واٹرٹرمنل پربڑے جہازلنگراندازہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈیپ واٹر ٹرمنل پورٹ کا دوسرا حصہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ڈیپ ٹرمنل سے پہلے سامان گہرے سمندر سے چھوٹے جہاز پر لاد کر بندر گاہ لایا جاتا تھا۔ماہرین کے مطابق منصوبےمیں5سال تاخیر سے 20 کروڑ ڈالر کا نقصان ہواہے۔جس میں 13کروڑ ڈالر کانقصان صرف فکسڈ رائلٹی اورکرائےکی مد میں ہوا ہے۔ بندرگاہ سےہائی وےتک مناسب روڈ لنک نہ ہونا بھی چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :