امریکی صدرکاحکم:بھارتی آئی ٹی شعبےکیلئےامریکامیں نوکریاں خطرےمیں پڑگئیں 🎧

ٹرمپ نےغیرملکی ملازمتوں کیلئے ایچ 1بی سمیت تمام ویزوں پرنظرثانی کاحکم جاری کردیا،امریکاکی تعمیرنوامریکی ہاتھوں سے کرینگے۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 فروری 2017 16:13

امریکی صدرکاحکم:بھارتی آئی ٹی شعبےکیلئےامریکامیں نوکریاں خطرےمیں ..

خبر سنئیے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء): امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے غیرملکی ملازمتوں کیلئے ایچ 1بی ویزہ پرنظرثانی کاحکم جاری کردیاہے،جس کے باعث بھارت کے آئی ٹی شعبے کیلئے امریکامیں نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکی تعمیرنوامریکی ہاتھوں سے کرینگے۔جس کیلئے ہم صرف امریکیوں کوہی ترجیح دینگے۔امریکامیں صرف چندجابزغیرملکیوں کیلئے رکھی جائیں گی۔امریکی صدرنے بھارت کوبھی نہ بخشتے ہوئے انڈین ٹیکنیکل انڈسٹری کوبھی کافی تنقیدکانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کے ایچ 1بی ویزہ کے اعلان کے بعد بھارت کے آئی ٹی شعبے کیلئے بھی امریکامیں نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فرمزکوچاہیے کہ صرف کم ازکم جابزغیرملکیوں کودی جائیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 2016ء میں امریکی ویزہ کے حصول کیلئے 2لاکھ 36ہزاربھارتی نوجوان درخواستیں فائل کرچکے ہیں۔ امریکی صدرکے اعلان کے بعد بھارت میں نوکریوں کیلئے امریکی ویزہ حاصل کرنے کیلئے مندروں‌میں رش لگ گیا۔نوجوان لڑکے لڑکیوں سمیت والدین کی بڑی تعداد ویزہ کے حصول کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں اور چڑھاوے بھی چڑھا رہے ہیں۔ واضح رہے ڈونلڈٹرمپ نے امریکی سکیورٹی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ 90دنوں کے اندرغیرملکی کیلئے ایچ ون بی ویزہ سمیت تمام ورک ویزوں پرنظرثانی رپورٹ پیش کی جائے۔