ہارون آباد، 2 گروپوں مین تصادم پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا زخمی، پی اے جاں‌بحق 🎧

Ali Chaudhry علی چوہدری پیر 6 فروری 2017 15:50

ہارون آباد، 2 گروپوں مین تصادم پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا زخمی، پی ..

اُردو پوائنٹ پر یہ خبر سنئیے

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6فروری۔2017ء) ہارون آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا زخمی جبکہ ان کا پی اے جاں بحق ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہارون آباد میں 2 فریقین کا آپس میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی ۔ فائرنگ میں پیپلز پارٹی کے معروف رہنما شوکت بسرا زخمی ہو گئے جبکہ ان کا پی اے امتیاز جاں بحق ہو گئے۔ پیپلز پارٹی رہنما شوکت بسرا ساتھیوں سمیت پولیس کیخلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ مسلم لیگ ضیا کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کرلی، مخالفین کی فائرنگ سے شوکت بسرا اور ان کا پی اے امتیاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا جب کہ شوکت بسرا بھی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں شوکت بسرا پر حملہ اور ان کے سیکرٹری کی شہادت کو کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی رہنماوں پر حملے سے ن لیگ اور ضیا کے حواری بری الزمہ نہیں ہوسکتے،بزدلانہ حملوں سے پیپلز پارٹی رہنماوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا

متعلقہ عنوان :