چین ، ایڈز سے تحفظ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ جاری

خون کی منتقلی اور نوزائید ہ بچوں کی اموات میں کمی کیلئے کوششیں کی جائینگی مردوں کے جنسی ملاپ اور ماں سے بچے کو ایڈز کی منتقلی میں کمی کی جائیگی

پیر 6 فروری 2017 14:25

چین ، ایڈز سے تحفظ کیلئے پانچ سالہ منصوبہ جاری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) چینی حکومت نے ایچ آئی وی اور ایڈز سے بچائو اور علاج کیلئے پانچ سالہ منصوبہ جاری کر دیا ہے، منصوبے کے مطابق حکومت ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کے تحفظ اور ان امراض میں کمی کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی ، اس سلسلے میں انجکشن میں استعمال ہونیوالی سرنجیں ، خون کی منتقلی اور ماں سے بچوں کو اس مرض کی منتقلی ، نوزائیدہ بچوں کی اموات میں کمی اور مریضوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ کونسل کی طرف سے ویب سائٹ پر جاری کئے جانیوالے پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ 2016ء سے 2020ء کے لئے جاری کیا گیا ہے اور اس میں ایڈز کے امراض میں کمی کیلئے کئی اہداف مقرر کئے گئے ہیں ، مردوں کے جنسی ملاپ میں دس فیصد تک کمی کی جائیگی اور ماں سے بچے کو ایڈز کی منتقلی کی شرح میں کم از کم چار فیصد کمی کی جائے گی ، 90فیصد سے زیادہ متاثرہ افراد اور مریضوں کو اینٹی وائرس علاج فراہم کیا جائے گا جن میں سے نوے فیصد مریض صحت یاب ہو سکیں گے ، منصوبے میں ایڈز کے علاج کیلئے چینی روایتی ادویات کے استعمال کوبھی فروغ دیا جائے گا ، اس سلسلے میں تحقیق کے کام کو بھی آگے بڑھا یا جائے گا تا کہ ایڈز سے بچائو اور علاج میں مزید پیشرفت ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :