امریکی نیوز چینل کے اینکر کی جانب سے پیوٹن کو قاتل کہنے پر ٹرمپ امریکیوں پر برس پڑے

پیوٹن کو قاتل کہنے والے سن لیں ، امریکی بھی معصوم نہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ کے جواب پر میڈیا سیخ پا ، طنز کے نشتر برسانے شروع کر دیئے

پیر 6 فروری 2017 13:50

امریکی نیوز چینل کے اینکر کی جانب سے پیوٹن کو قاتل کہنے پر ٹرمپ امریکیوں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو قاتل کہنے پر امریکیوں پر ہی برس پڑے اور روسی صدر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو قاتل کہنے والے سن لیں ، امریکی بھی معصوم نہیں،ٹرمپ کے جواب پر میڈیا سیخ پا ہو گیا اور ان پر طنز کے نشتر برسانے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

امریکی نیوز چینل کے اینکر نے پیوٹن کو قاتل کہا تو سیاسی تجربے سے عاری ٹرمپ بھی بول پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکی کون سے معصوم ہیں . ٹرمپ کے جواب پر میڈیا سیخ پا ہو گیا اور ان پر طنز کے نشتر برسانے شروع کر دیئے ۔