وزیراعظم نوازشریف نے پی او ایف واہ میں بر اس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا

پیداواری صلاحیت 8ہزار سے بڑھا کر24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ‘اپ گریڈیشن کے بعد براس مل جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مل بن گئی

پیر 6 فروری 2017 13:49

وزیراعظم نوازشریف نے پی او ایف واہ میں بر اس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح ..
واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی او ایف واہ میں بر اس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا،براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے۔افتتاح کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،بھی موجود تھے۔

پیر کو وزیراعظم محمد نوازشریف نے پی او ایف واہ میں براس مل کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین،سینیٹر ملک عبدالقیوم بھی موجود تھے۔وزیراعظم نوازشریف نے براس مل کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعظم کو براس ملز کی استعداد کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی،براس ملز کی پیداواری صلاحیت 8ہزار سے بڑھا کر24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے،براس مل اپ گریڈیشن کے بعد جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے،براس مل ملکی دفاعی ضروریات احسن طریقے سے پوری کر رہی ہے،پی او ایف براس مل کی اضافی مصنوعات برآمد بھی کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :