پی او ایف براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کا پاکستان آرڈننس فیکٹری کا دورہ

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ہمراہ تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پی او ایف کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل عمر حیات نے خیر مقدم کیا پیداواری استداد 8ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 24ہزار میٹرک ٹن ہونے سے براس مل جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مل بن گئی

پیر 6 فروری 2017 12:45

پی او ایف براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے وزیراعظم محمد نواز ..
واہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی او ایف براس مل کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے لئے پیر کو پاکستان آرڈننس فیکٹری کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پی او ایف کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل عمر حیات نے وزیراعظم کا پی او ایف آمد پر خیر مقدم کیا۔ اپ گریڈیشن کے بعد براس مل کی پیداواری استداد 8ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر 24ہزار میٹرک ٹن ہوگئی ہے اور یہ جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مل بن گئی ہے۔ یہ مل ملک کی دفاعی ضروریات احسن انداز میں پورا کررہی ہے۔