یوکرائن میں امن لانے کی کوشش کریں گے، ٹرمپ

فریقین جنگ بندی کا احترام اوربات چیت کے لیے ماحول سازگاربنائیں،ٹرمپ کی گفتگو

پیر 6 فروری 2017 12:44

یوکرائن میں امن لانے کی کوشش کریں گے، ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرائن کویقین دلایاہے کہ وہ یوکرائن اورروسی حکومتوں کے ساتھ رابطے رکھتے ہوئے مشرقی یوکرائن کے مسلح تنازعے کے پرامن حل کے حصول کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ امریکی صدرنے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،اس ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ نے پیٹرو پوروشینکو پر واضح کیا کہ وہ روس کے علاوہ اِس تنازعے کے بقیہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کرتے سب کے ساتھ تنازعے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے حوالے سے یوکرائنی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ فریقین نے اس گفتگو کے دوران مشرقی یوکرائن میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور انسانی صورت حال میں مسلسل گراوٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کییف سے جاری ہونے والے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں صدور نے نئی انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر مذاکراتی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :