کراچی ،ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

عدالت نے سلیم شہزاد کو اشتہاری قراردے رکھا تھا ، ان پر دہشت گردوں کے علاج اور سہولت کاری کا الزام ہے،پولیس چیف مشتاق مہر نے گرفتاری کی تصدیق کردی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 فروری 2017 11:37

کراچی ،ایم کیو ایم رہنما سلیم شہزاد کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماء سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ، سلیم شہزاد پر دہشت گردوں کے علاج اور سہولت کاری کا الزام ہے ، عدالت نے سلیم شہزاد کو اشتہاری قرار دیا تھا اور امیگریشن حکام کو حکم دیا تھا کہ سلیم شہزاد کو ملک میں آنے پر فوری گرفتار کیا جائے۔

پیر کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سلیم شہزاد غیر ملکی پرواز سے دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تو وہاں پر امیگریشن حکام نے سلیم شہزاد سے پاسپورٹ ضبط کرلیا اور پولیس کو اطلاع کی ، پولیس نے امیگریشن آفس میں جاکر سلیم شہزاد کو گرفتار کرکے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا جبکہ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے بھی سلیم شہزاد کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیر رائوانوار نے کہا کہ سلیم شہزاد پر سنگین نوعیت کے الزام ہیں جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم نے بھی جے آئی ٹی میں انکشاف کیا تھا کہ سلیم شہزاد نے دہشت گردوں کے علاج میں سہولت کاری کی تھی اس کے علاوہ سلیم شہزاد پر گلشن اقبال میں بھی اشتعال انگیز تقاریر اور جلائو گھیرائو کا مقدمہ درج ہے جس پر عدالت نے سلیم شہزاد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو حکم دیا تھا کہ سلیم شہزاد کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتارکرلیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :