ہوٹل کے باہر تشدد کے معاملے کا ڈراپ سین، وقار ذکاء اور تشدد کرنے والے نوجوان میں صلح ہو گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 فروری 2017 00:37

ہوٹل کے باہر تشدد کے معاملے کا ڈراپ سین، وقار ذکاء اور تشدد کرنے والے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) وقار ذکا کے ساتھ ہوٹل کے باہر تشدد کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے اور دونوں فریقین میں صلح ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وقار ذکا کا کہنا ہے کہ دو بھائیوں میں غلط فہمی ہو گئی تھی۔ دونوں کے خاندانوں کو اس معاملے میں نہیں گھسیٹنا چاہئے تھا۔ اب تمام معاملات حل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وقار ذکا پر تشدد کرنے والا نوجوان جنید بھی موجود تھا اس نے بھی اپنے پیغام میں‌کہا کہ غلط فہمی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے یہ معاملہ ہوا۔

وقار بھائی کو تین تلوار پر دھمکی والا کام نہیں‌کرنا چاہئے تھا جس کی انہوں نے معافی بھی مانگی ہے۔ اس موقع پر وقار ذکا نے مزید کہا کہ معاملے کو بڑھانا نہیں چاہئے اور خاص طور پر خاندانوں کو معاملے میں شامل نہیں کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر انہوں نے اذراہ مذاق جنید سے ٹرمر منگوانے کی کہانی بیان کرنے کو بھی بولا۔وقار ذکاء نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھئے اس ویڈیو میں۔

متعلقہ عنوان :