ْصدرممنون حسین کی کراچی چیمبر کے سابق صدر سلطان العارفین سے ان کے والد کے وفات پر تعزیت

اتوار 5 فروری 2017 23:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر سلطان العارفین سے ان کے والد کے وفات پر تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ فیروزالعارفین مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

(جاری ہے)

اتوار کوصدر مملکت تعزیت کے لیے سلطان العارفین کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادوں سمیت عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ فیروز العارفین مرحوم انتہائی نیک دل اور خدا ترس انسان تھے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فیروزالعارفین مرحوم کی مغفرت فرمائے اوراپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :