ٹرمپ خطے میں جنگ چھیڑ سکتے ہیں ، مشیرِ پاسدارانِ انقلاب

اتوار 5 فروری 2017 22:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) ایرانی پاسداران انقلاب کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ و ثقافت حمید رضا مقدم فر نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں جنگ چھیڑ سکتے ہیں جس کا مقصد ایران کا اس کے پڑوسی ممالک کے اندر رسوخ کم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقدم فر نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ ایک دیوانہ اور سخت گیر انسان ہے جو انجام کی پرواہ کیے بغیر جنونی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔ لہذا آج امریکی عوام یہ حقیقت جان چکے ہیں کہ انہوں نے ایک دیوانے کو منتخب کر لیا ہے جو چار برس تک وہائٹ ہاس کے در و دیوار میں گھومتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :