ْچلی ، جنگلات میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک، 1603 گھر تباہ ، 13 ملکوں نے طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا

اتوار 5 فروری 2017 22:30

سانتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) چلی میں جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 11افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ، آگ کی وجہ سے 1603 گھر تباہ ہوگئے جس سے ساڑھے 6 ہزار افراد بے گھر ہوگے ،13 ملکوں کی ریسکیو ٹیموں نے طویل جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقچلی میں جنگلات کے 14 لاکھ ایکڑ پر مشتمل جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آگ کی وجہ سے 1603 گھر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں ساڑھے 6 ہزار کے قریب لوگ بے گھر ہوگئے، 13 ملکوں کی ریسکیو ٹیموں نے طویل جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ چلی کے 14 لاکھ ایکڑ پر پھیلے جنگلات میں 41 مختلف حصوں میں شدید گرمی کے باعث آگ لگی جو پھیلتی چلی گئی ۔ اس آگ پر اکیلی چلی کی حکومت پر قابو پانا ممکن نہ رہا تو اس نے مدد کیلئے عالمی برادری کو پکارا جس کے بعد ارجنٹائن، برازیل، کولمبیا، فرانس، جاپان، میکسکو ، پاناما ، پیرو، پرتگال، سپین ، امریکہ اور وینز ویلا کی ریسکیو ٹیمیں چلی پہنچ گئیں اور دو دن کی مسلسل محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :