قطر ایئرویز کا طیارہ دنیا کی طویل ترین اڑان بھرنے کیلئے تیار
اتوار 5 فروری 2017 22:30
دوحہ/ آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) قطر ایئرویز کے طیارے نے دنیا کی طویل ترین اڑان بھرنے کیلئے تیار ی کرلی ،یہ سفر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے دوحہ کے درمیان ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر ایئرویز نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔قطر ایئرویز کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز کیو آر 920 دوحا کے حامد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور وہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے آکلینڈ پہنچے گی۔
پرواز کو دوحا سے آکلینڈ پہنچنے میں تقریبا 16 گھنٹے 20 منٹ لگیں گے جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اسی پرواز کو آکلینڈ سے دوحا آنے میں 17 گھنٹے 30 منٹ لگ سکتے ہیں اور یہ دورانیے کے اعتبار سے دنیا کی طویل ترین فلائٹ ہوگی۔(جاری ہے)
قطر ایئرویز نیوزی لینڈ تک 14 ہزار 534 کلو میٹر کی براہ راست پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کررہی ہے۔
گزشتہ دہائی میں ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کی بدولت طیارے نسبتا کم ایندھن استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔وقت کے اعتبار سے دنیا کی طویل ترین پرواز کا اعزاز ایمریٹس ایئرلائن کے پاس تھا جس نے 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔فاصلے کے اعتبار سے دنیا کی سب سے لمبی فلائٹ کا اعزاز ایئرانڈیا کے پاس ہے جو کہ نئی دہلی سے سان فرانسیسکو تک کا ہے اور یہ 15 ہزار 298 کلو میٹرز بنتا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئی دہلی سے سان فرانسیسکو تک پرواز کو پہنچنے میں ساڑھے 14 گھنٹے لگتے ہیں اگر سنگاپورین ایئرلائنز نے نیویارک کے لیے اپنی براہ راست پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا تو وہ بھارت سے یہ اعزاز چھین سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.