گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیرجنرل(ر) عبد القادر بلوچ کی گورنر ہائوس میں ملاقات

اتوار 5 فروری 2017 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجن لیفٹننٹ جنرل(ر) عبد القادر بلوچ نے اتوار کے روز گورنر ہائوس میںملاقات کی ۔ ملاقات میں خطہ کے معاملات ، آپریشن ضرب عضب کے قیام امن، بیرونی سرمایہ کاری ،جاری صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے امن وامان قائم ہورہا ہے اس ضمن میں حکومت کی کاوشیں قابل ستائش بھی رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آ ج کا پاکستان نہایت پر امن اور سرمایہ کاری کے لئے موزوں ترین بھی ہے خصوصاً کراچی بیرونی سرمایہ کاری سازگار ترین بن چکا ہے جہاں کم لاگت تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس بھی دستیاب ہے جبکہ اپنے محل و قوع کے لحاظ سے کراچی منفرد اہمیت کا حامل شہر بھی ہے، ملک سے دہشت کے مکمل خاتمہ کے لئے بیرونی سرمایہ کاری انتہائی نا گزیر ہے ۔ وفاقی وزیر لیفٹننٹ جنرل(ر) عبد القادر بلوچ نے گورنر سندھ کواپنے محکمہ میں کئے جانے والے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :