بھارتی نوجوان نے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا

اتوار 5 فروری 2017 22:29

بھارتی نوجوان  نے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ ..

سان فرانسسکو۔امریکہ میں مقیم ایک ہندوستانی نژاد طالب علم نے کھارے پانی یعنی سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کا ایک سستا اور آسان طریقہ تلاش کیا ہے۔ اس طالب علم کی تحقیق نے کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کر لی ہے۔

(جاری ہے)


پورٹ لینڈ، اورگن کے چیتنیاکرمچیدو نے یہ تحقیق اپنے سکول لیب میں کی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر آٹھ میں سے ایک شخص کو صاف پانی کی سہولت میسر نہیں۔ اسی وجہ سے اس نے سکول میں اس پر تحقیق کا فیصلہ کیا۔
چیتنیا نے اعلی پولیمر کے استعمال سے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا طریقہ معلوم کیا ہے۔