ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جھنگ میں بھی کشمیر ڈے بھر پور جوش و خروش سے منایا گیا،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں

اتوار 5 فروری 2017 22:20

جھنگ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جھنگ میں بھی کشمیر ڈے مکمل جوش و خروش سے منایا گیا ۔ مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور این گی ا وز نے بھر پور طریقے سے پروگرام منعقد کئے۔ شہر میں مکمل ہڑتال رہی ااور تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے شہر میں جگہ کشمیر کی آزادی سے متعلق بینر لگائے گئے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیو ں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال اورچیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کی ۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شیریک تھے ۔ریلی بلدیہ آفس سے شروع ہو کر فوارہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی اورجہدوجہد آزادی کشمیر زندہ باد کے نعروں پر مبنی بینرز اورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خا ن سیال نے کہاکہ یوم کشمیر منانے کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظلم و ستم اورکشمیریوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی طرف دلانا ہے ۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے مذت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں ضروررنگ لائیں گیں اوروہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اجاگر کیا ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ۔چیئرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم نے کہاکہ آزادی کشمیریوںکا حق اورمقدر ہے جو انہیں مل کر رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جسے بھارتی غاصبوں سے آز اد کرا کر دم لیں گے۔ ریلی کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ کامرس کالج سے طلباء نے گذشتہ رات ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ نے کی جبکہ ریلی میں عمران بلو چ ضلعی صدر ایم ایس ایف ، مہراظہر نوناری ضلعی صدر KSF ، محمدحمزہ تحصیل صدرالمحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ، مہرعامر تحصیل صدرKSF، تنویر بلوچ کالج صدر MSF نے سینکڑوں طلباء کے ساتھ شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس نے کہا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے او ر پاکستانی قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک پاکستانی قوم کا ایک بچہ بھی باقی ہے وہ کشمیر کی جدو جہد آزادی میں کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ رہے گا ۔

اس موقع پر دیگر کئی طلباء رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج جماعت اسلامی جھنگ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی ا و ر یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس انعقاد کیا گیا۔ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔ ان خیالات کااظہار رانا محمدآصف سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار اداکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔پانچ فروری یوم کشمیر ، کشمیرویوں کے بنیادی حق خوارادیت کی یاد دلاتا ہے اور ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ضمیر پر سوالیہ نشان بھی نصب کرتاہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان نے اپنے دفتر میں ایک منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام نے ہزاروں قربانیاں دے کر بھی اپنا حق خوارادیت حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہٹے ۔کشمیر دنیا کی ایک ایسی تاریخ ہے جس میں کشمیریوں نے رنگ نسل ، مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہوکر صرف اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کشمیریوں کو ہی دینے ہونے گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بن کر رہیگا۔