ضلع بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد

اتوار 5 فروری 2017 22:20

چنیوٹ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)ضلع بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تمام سکولوں اور کالجز میں سیمینارز منعقد کئے گئے۔ محکمہ صحت کے زیر اہتمام بلڈ بنک بھی بنائے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ سلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ محمد اختر بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف اعوان، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ مس حنا ارشد نے ریلیوں کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے زیر اہتام تمام سکولزاور کالجز میں سیمینارز کے ساتھ ساتھ ریلیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آزادی کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مرکزی جلوس ڈپٹی کشنر آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ ختم نبوت چوک کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں سرکاری افسران، ملازمین، اساتذہ، طلبا اور سوسائٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔