ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 5 فروری 2017 22:20

چنیوٹ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)ناقص زرعی ادویات فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع سانگرہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت لالیاں نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ چھاپہ مار کر دوکان پر ناقص اور جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے پر ملزم مظہر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔