مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، قاضی مدثر رسول رضوی

اتوار 5 فروری 2017 22:20

چنیوٹ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نوٹس لیں ، وطن عزیز کا ہر نوجوان کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے پاک فوج کے شابہ بشانہ کھڑا ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گاان خیالات کا اظہار اہلسنت سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی صدر قاضی محمدمدثر رسول رضوی نی5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد طیب رضا حسینی ، محمد لقمان اصغر، فیصل محمود، محمد عامر لالہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے سربراہان بے حسی کی چادر اتار کر غیر ت ایمانی کا ثبوت دیں۔

(جاری ہے)

بھارت مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن برہان الدین مظفر وانی کی شہادت نے کشمیر ی عوام کے اندر ایک نیا جذبہ بیدار کر دیا ہے جو اب کشمیر کو ا ٓزاد کرائے بغیر کم نہیں ہو گا اس موقع پر سید فیضان شاہ، محمد مجاہد عبیدی، محمد معین رضا، عثمان گلزار بھی موجود تھے۔