جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے کشمیر کانفرنس کا انعقاد

اتوار 5 فروری 2017 22:20

چنیوٹ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کی طرف سے کشمیری عوام سے یک جہتی کے لیے کشمیر کانفرنس کا انعقاد جامعہ مسجد صدیق اکبر چنیوٹ میں ہوا ۔جس میں علماء اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انٹر نشیل ختم نبوت پاکستان کے امیر و رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس احمد چنیوٹی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کو بھارت کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور پوری دنیا کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و جبر پر خاموش ہیں۔

موجودہ حکومت دنیا کے ہر فورم پر کشمیری عوام کی آزادی کے لیے آواز اٹھا رہی ہے انشاء اللہ کشمیریوں کا جلد ہی آذادی نصیب ہو گی کشمیر برصغیر پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی کشمیر کا مسلہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔کانفرنس سے جماعت کے دیگر اہم رہمناوں نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :