چنیوٹ ،بھوآنہ اور لالیاں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا

اتوار 5 فروری 2017 22:20

چنیوٹ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح ضلع چنیوٹ کی تنیوں تحصلیوں چنیوٹ ،بھوآنہ اور لالیاں میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا۔ اس سلسلہ میں چنیوٹ میں تما م جماعتوں کی طرف سے مختلف مقامات سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیںجس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی تما م ریلیاں ختم نبوت چوک میں اکٹھی ہو کر پریس کلب چنیوٹ میں اختتام پذیر ہوئیں۔

ریلیوں کے شرکا ء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی فوری آذادی اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل کر نے پر زور دیا گیا اور بھارتی افواج کی کشمیری عوام پر جبر اور ظلم و ستم فوری طور پر بند کرے اور عوام کو انکا حق آذادی دی جائے۔اس موقعہ پر کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔

(جاری ہے)

سات لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں پر دن رات حملے کر رہی ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔

5فروی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چنیوٹ شہر میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے طرف سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی سینکڑوںا فراد کی شرکت تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی چنیوٹ کے زیر اہتمام جناز گاہ روڈ جامعہ مسجد اقصی جھنگ روڈ سے 5فروری یوم یکجہتی کے حوالے سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں عبدالقیوم ہنجرا، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، صدرکسان بورد سید ذوالفقار علی شاہ نے کی ریلی کے شرکا نے بڑے بڑے بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جاکر اختتام پذیر ہوئی تحریک آزادی جموں و کشمیر چنیوٹ کے زیر اہتمام مرکزمدینہ فیصل آبادروڈ سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحریک آزاد ی جموں و کشمیر کے صدر بنیامین عابد ، مولوی مشتاق احمد، طارق ڈاہر، حاجی طفیل احمد نے کیا ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی تحریک انصاف چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈیرہ سید عنایت علی شاہ سابقہ ایم این اے سے ایک بہت بڑی ریلی زیر قیادت ضلعی صدر تحریک انصاف شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی ختم نبوت چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوئی علاوہ ازیں پیپلز پارٹی چنیوٹ کے زیر اہتما م بھی ایک بہت بڑی ریلی زیر قیادت ضلعی صدر سید علی رضا زیدی ، سید حسن مرتضی شاہ سابق ایم پی اے، سید کلیم علی امیر شاہ نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ختم نبوت چوک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کشمیر کے اندر اپنے ظلم و ستم بند کرے کشمیر کے شہدا کا خون رنگ لائے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے انڈیا دنیا کا دہشت گرد ملک ہے حکمران کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریںجبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چنیوٹ کے سینکڑوں طلبا نے بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی ریلی میں سکول سٹاف سمیت بچوں کے والدین اور معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔