خان پورِِ، کشمیر ڈے کے موقع پر آل پارٹیز کی طرف سے کشمیر ریلی کا اہتمام

اتوار 5 فروری 2017 22:10

خانپور۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)دیگر شہروں کی طرح خان پور میں بھی کشمیر ڈے کے موقع پر آل پارٹیز کی طرف سے کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ،پیپلز پارٹی ،جمیعت علما اسلام ،جمیعت علما پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی درخواستی چوک سے شروع ہوئی اور کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی نواں کوٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے کارکنان نے ضلعی سینئر نائب سدر سلام نواز کی قیادت میں کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کہ نعرے لگائے شرکا نے بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔

اس موقع پر تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے متعلق قرار داد منظور کی گئی ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،محسن رحمانی ،غلام سرور لنگراہ ،رانا فیصل ،رفاقت علی ،سمران علی ،کاشف سہیل ،ندیم جٹ ،ریحان کوارائی ،عباس عباسی ،نعمان جٹ ،مدثر جٹ ،عدنان چوہدری ،رائو اسلم سمیت سیکنڑوں افراد نے شرکت کی ۔