سُنی تحریک اور انجمن تاجران خان پور کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

اتوار 5 فروری 2017 22:10

خانپور۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)سُنی تحریک خان پور اور انجمن تاجران خان پور کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آفس سُنی تحریک خان پور ماڈل ٹائون A تا نواں کوٹ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں انجمن تاجران خان پور کی قیادت صدر انجمن تاجران خان پورمفتی طاہر ذیشان قادری ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خان پور میاں شاہد انجم اور سُنی تحریک کی ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری سُنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری اور صدر سُنی تحریک خان پورسید علی رضا شاہ قادری کر رہے تھے ۔

ریلی میں کارکنان سُنی تحریک اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سُنی تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کے قریب پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران خان پور کے صدر مفتی طاہر ذیشان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے خان پور کی پوری تاجر برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے تاجران کو حکومت اس معاملے میں جب بھی پُکارے گی خان پور کی تاجر برادری پوری طاقت سے اپنے حکومت کے شانہ بشانہ ہو گی کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے مال کو پانی کی طرح بہا دیں گے ۔

اس موقع پر کونسلر رانا فیصل ،ندیم اقبال رحمانی ، صدر کچہری روڈ انجمن تاجران چوہدری اشرف جٹ ، نائب صدر سُنی تحریک خان پور حاجی عامر بلوچ ،عبداللہ قریشی رانا ساجد چشتی ،ولید چشتی ،شاہد اُسامہ سمیت سُنی تحریک کے کارکنان اور کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ۔