بھارت بے پناہ ظلم کے باوجود کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور نہیںکر سکتا،غلام غوث

اتوار 5 فروری 2017 22:10

فیصل آباد۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) جب تک کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک اس خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔بھارت بے پناہ ظلم کے باوجود کشمیریوں کو اپنی منزل سے دور نہیںکر سکتا اورانہوں نے اقوام متحدہ میں پڑے دیرنہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوںکے مطابق جلد حل کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نظامت امورِ طلبہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یوم ِیکجہتی کشمیر کے حوالے سے اقبال ہال میں منعقدہ اظہارِ یکجہتی کشمیر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار غلام غوث نے کیا۔ انہوں نے اس موقعہ پر طلبہ کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پہلوئوں سے بھی روشناس کروایا۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر نظامت امورِ طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل، اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :