لالہ موسیٰ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا

اتوار 5 فروری 2017 22:10

لالہ موسیٰ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)ملک کے دیگرشہروں کی طرح لالہ موسیٰ میں بھی یوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا،جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی طرف سے یکجہتی کشمیرریلی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ سے ریلی نکالی گئی جو مین بازارسے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ پہنچ کراختتام پذیرہوئی ،ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ محمداحسان اللہ بٹ،صدرپاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ ملک محمدشفیق امجد،صدرانجمن آڑھتیان ہردوغلہ منڈی لالہ موسیٰ محمدمنیرڈاردھامہ،راہنماء مسلم لیگ(ن) ڈاکٹرمحمدیونس فہیم،راہنماء پی ٹی آئی وجنرل کونسلرمحمدحنیف بٹ ،کشمیری راہنماء محمدیٰسین بٹ ،چیئرمین کریانہ ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ حاجی محمدریاض انصاری،صدرعوامی شہری اتحادلالہ موسیٰ حاجی ملک ناصرعلی ممتازماہرتعلیم صفدرحسین تارڑ دیگرسیاسی ،سماجی ،کاروباری شخصیت نے کی ،ریلی کے شرکاء میں شہدائے کشمیرکی تصویروں والے پوسٹراور بینرزاٹھارکھے تھے اوروہ کشمیرکی آزادی تک جنگ رہے گی ہندوکی بربادی تک جنگ رہے گی ،جنگ رہے گی کے نعرے لگارہے تھے ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین محمداحسان اللہ بٹ امیرجماعت اسلامی لالہ موسیٰ،ملک محمدشفیق امجدسابق صدرپاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ،نائب امیرجماعت اسلامی زون 112چوہدری محمدانیس سہنہ ،محمدیٰسین بٹ راہنماکشمیری برادری ،راہنماء مسلم لیگ(ن) ڈاکٹرمحمدیونس فہیم ودیگر نے کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہاکہ کوہالہ سے بھمبر تک کشمیری یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں جبکہ پاکستانی عوام نے یوم یکجہتی کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پور ی دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔