قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس ، مقبوضہ کشمیر ، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ایثال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

اتوار 5 فروری 2017 22:00

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس اتوار کے روز سپیکر شا ہ غلام قادر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری کی تحریک پر مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں،معروف روحانی شخصیت پیر علائوالدین صدیقی، ممبر اسمبلی پیر علی رضا بخاری کے والد،ممبر اسمبلی کرنل وقار احمد نور کی والدہ ،ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اختر کی والدہ، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس کی بھابی، حسن خان آف نیلم اور قدرتی آفات میں شہید ہونے والوں کے ایثال ثواب کے لیے ممبر اسمبلی علی رضا بخاری نے فاتحہ خوانی کروائی۔

سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری گزشتہ 70سالوں سے لازوال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔آج کے دن پوری پاکستانی قوم اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ لازوال وابستگی کا اظہار کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں انکی منزل کے حصول تک انکی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔