’’سوشل ریسرچ میتھڈس‘‘ کے موضوع پر دو ہفتوں پر مبنی ورکشاپ آج شروع ہوگا

اتوار 5 فروری 2017 22:00

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)جامعہ سندھ جام شورو میں آج پیر 6 فروری 2017ء کو دو اہم پروگرامز منعقد ہونگے، جن کی صدارت شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے ایریا اسٹڈی سینٹر کے چائنیز کارنر میں ’’سوشل ریسرچ میتھڈس‘‘ کے موضوع پر دو ہفتوں پر مبنی ورکشاپ کا افتتاح کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایریا اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو کے مطابق ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہونے والے اس ورکشاپ میں یونیورسٹی آف ملائیشیا پرلس کے پروفیسر ڈاکٹر ہوزلی حسین اور ڈاکٹر زریدہ حسین تحقیق سے دلچسپی رکھنے والے طلباء کو تحقیق کے طریقہ کار کے حوالے سے تربیت دیں گے۔ اس کے بعد ۱۱ بجے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں جاپانی کلینڈر 2017ء کی نمائش ہوگی، جس کا افتتاح شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور جاپانی قونصل جنرل توشیکازو اسومورا کریں گے۔