مسلم لیگ ن کی احسن پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،صائمہ لیاقت

اتوار 5 فروری 2017 22:00

گوجر خان۔5فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) صائمہ لیاقت ممبر ڈسڑکٹ کونسل راولپنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی احسن پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے، وزیر اعظم محمدنواز شریف نے ملک میں بے شمار میگا پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے ،دہشت گردی جیسے ناسور کا جڑسے خاتمہ ضروری تھا جس کے لیے بہترین پالیسی اپنائی گئی جس کے باعث کراچی جیسے شہر میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور انشااللہ 2018تک ان منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گئے ۔ان خیالات کااظہار اُنہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :