جالب جیسا شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ، کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہی جالب کو خراج تحسین ہے ‘ناہید خان

حبیب جالب جیسا شخص صدیو ں بعد پیدا ہو تا ہے ، ہمیں ان کی فکر پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ، جا لب نے سچ کی قیمت ادا کی ، جالب نے صرف نصیحتیں نہیں کیں بلکہ عمل کر کے دکھا یا ہے‘رہنماپیپلزپارٹی وکرز

اتوار 5 فروری 2017 22:00

ؒلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) پیپلزپارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ جالب جیسا شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ، کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہی جالب کو خراج تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئیج آرٹ اینڈ کلچر میں ’’بیاد حبیب جالب‘‘کے موضوع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر صغریٰ صدف، آئی اے رحمان، عابد حسن منٹو، صفدر خان عباسی، طاہرہ حبیب جالب، احسان وائیں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ناہید خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حبیب جالب جیسا شخص صدیو ں بعد پیدا ہو تا ہے ، ہمیں ان کی فکر پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ، جا لب نے سچ کی قیمت ادا کی ، جالب نے صرف نصیحتیں نہیں کیں بلکہ عمل کر کے دکھا یا ہے ، وہ ایک شاعر کے ساتھ سیا سی رہنما بھی تھے ، انہو ں نے ہمیشہ غریب کیلئے آواز اٹھائی ، انہو ں نے اپنی زندگی غریبوں اور مزدوروں کیلئے وقف کر دی تھی ، انہو ں نے خالی نعرے نہیں لگائے بلکہ غریب کیلئے روٹی کپڑا اور مکان کیلئے حقیقی جدوجہد کی ، آج منافقت کی سیاست ہو رہی ہے ، اگر وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں تو ان کی اخلاقی ذمہ داری بنتی تھی کہ استعفیٰ دیں ،جب تک اس ملک میں ذہنی انقلاب نہیں آئے گا تب تک عملی انقلاب نہیں آئے گا،کرپٹ نظام کے خلا ف اٹھ کھڑا ہونا ہی جالب کو خراج تحسین ہے ۔