یوتھ فورم کشمیر کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم میاں سومرو کی قیادت میں پنجاب اسمبلی مال روڈ سے لاہور پریس کلب تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

اتوار 5 فروری 2017 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) یوتھ فورم کشمیر کے زیر اہتمام 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے ملک میں قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منا یا گیا۔اس موقعہ پر پنجاب اسمبلی مال روڈ لاہور سے لاہور پریس کلب تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سابق وزیر اعظم پاکستان سر پرست اعلیٰ YFK محمد میاں سومرو نے کی۔ریلی سے YFK کے مرکزی راہنما?ںاور سیاسی ، سماجی ، دینی ، تاجر تنظیموں اور نوجوان طلبائ نے شرکت کی جن میں قابل ذکر چیف آرگنائزر طارق احسان غوری، نواب ریاض حسین قریشی، قسور سعید مرزا ،ڈاکٹر عمران اٴْپل اور ملک مہربان اعوان ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے YFKکے کارکنوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بد ترین مظالم اور اقوام متحدہ کے بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم پاکستان/چیئر مین سینٹ محمد میاں سومرو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر1949سے موجود ہے افسوس کہ 69سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکو حل کرنے میں ناکام ہوا اور اپنی ہی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر عمل دارآمد نہیں کرا سکا۔

محمد میاں سومرو نے کہا کہ کشمیر میں ہنستے کشمیر یوں کا قتل عام خصوصاًً خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک مہذب و دنیا کے لئے ایک چیلنج ہے۔اٴْنہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے لئے منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے اور اپنی نگرانی میں رائے شما ری کرا کے کشمیریوں کو بھارتی غلامی سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے چیف آرگنائر طارق احسان غوری نے ریلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کودبانے کے لئے کشمیر میںموجود 8.50لاکھ بھارتی مسلح افواج گذشتہ ایک سال سے کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہیں وادی کشمیر شہیدوں کے مقدس لہو سے رنگین ہو چکی ہے برہان الدین وانی شہید اور ہزاروں کشمیری نو جوانوں نے اپنے مقدس لہو سے آزادی کی تحریک میں ایک نیا جوش ولولہ اور رنگ بھر دیا ہے۔

اور اب شہیدوں کے لہو سے روشن چراغو ں کو کوئی بجھا سکے گا۔طارق احسان غوری نے کہا کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا ہم عظیم قومی راہنما اور اپنے قائد محمد میاں سومرو کی مشاورت میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اقوام متحدہ اور تمام عالمی برادری کو بیدار کریں گے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔