پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ ، 9 میں سے ایک ماہی گیر کی لاش برآمد

اتوار 5 فروری 2017 21:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ پیش آ گیا جس کے بعد 9 میں سے ایک ماہی گیر کی لاش برامد کر لی ‘ 6 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ گوادر کے علاقے بیشکان کے ایک ماہی گیر کی لاش برآمد کر لی گئی۔ امدادی ٹیموں نے 6 ماہی گیروں کو بچا لیا ہے اور 2 کی تلاش جاری ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :