سبی، ٹرانسفارمر میں دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر شدید زخمی

اتوار 5 فروری 2017 21:20

سبی۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) تلی کے علاقہ میں بجلی کے ٹرانسفارمر میں دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی ،آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سبی سے 16 کلومیٹر دور گائوں تلی کے علاقے میں اچانک بجلی کے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ٹرانسفامر کے نیچے بیٹھے ہوئے دو افراد خدابخش ولد خالقداد اور خدابخش ولد اسماعیل خان پر گرم تیل گرنے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہوئے، جن کو فوری طورپر سول ہسپتال سبی لایا گیا ۔جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران نے اپنے خرچے پر کوئٹہ روانہ کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر سیف اللہ کھیتران اور تحصیلدار نصیر احمد ترین نے سول ہسپتال میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :