سبی ، سالانہ سہ روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 9 فروری کو شروع ہو گا

اتوار 5 فروری 2017 21:20

سبی۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)سبی کا سالانہ سہ روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 9فروری بروز جمعرات بعد نماز عصر تلی بائی پاس پر واقع تبلیغی گرائونڈ سبی میں شروع ہو گا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ، جس میں علماء کرام دن و رات تبلیغ اسلام و اسلامی تعلیمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے جبکہ اختتامی دعا 12فروری 2017کو صبح 10بجے ہوگی ۔

سبی پولیس کی جانب سے بھی سیکورٹی اور ٹریفک کیلئے بھی خصوصی پلان تیارکیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سبی کا سالانہ سہ روزہ تاریخی تبلیغی اجتماع 9فروری بروز جمعرات بعد نماز عصر تلی بائی پاس پر واقع تبلیغی گرائونڈ سبی میں شروع ہو گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں بہت سے علمائے کرام دن و رات تبلیغ اسلام و اسلامی تعلیمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے جبکہ سالانہ تاریخی اجتماع میںپاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہروں کے علاقوںو قصبوںاور دنیا کے کونے کونے میںتبلیغ اسلام کے لئے خصوصی جماعتیں بھی تشکیل دی جائیں گی ۔

سہ روزہ اجتماع کی سیکورٹی کیلئے سبی پولیس کی جانب سے بھی خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دے کر حتمی انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کیلئے بھی خصوصی پلان بنا یا گیا ہے ۔9فروری 2017بروز جمعرات سے شروع ہونے والی تاریخی سالانہ اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہے خصوصی اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کیلئے خصوصی طبی مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ سنگت ویلفیئر سوسائٹی ،ایدھی ایمولینس اور سائبان ایمولینس کی جانب سے ایمبولنسز سروس بھی مہیا کی جائیگی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔