ڈیرہ مرادجمالی ،یوم یکجہتی کشمیر نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

اتوار 5 فروری 2017 21:20

ڈیرہ مرادجمالی۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈیرہ مرادجمالی میں بھی نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔مذہبی جماعتوں جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،یکجہتی کشمیر کارواں اور سرکاری سطح پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد،کشمیر بنے گا پاکستان اور مودی سرکار مردہ آباد کے نعرے لگاتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں کشمیریوں بھائیوں سے یکجہتی کے لئے مذہبی جماعتوں اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے چارالگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے صوبائی نائب امیر بشیراحمدماندائی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے آفس سے ریلی نکالی ریلی جمعیت علماء اسلام کی جانب سے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک کی قیادت میں مدرسہ احسانیہ سے ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

یکجہتی کشمیر کاروان کی جانب سے ضلعی امیرابوخالدالمدنی کی قیادت میں ریلی شرمارکیٹ سے نکالی گئی۔ ریلیاں ڈی سی چوک،اسٹیڈیم روڈ،مزدور چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پرجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیراحمدماندائی،خاوندبخش مینگل،مولاناعبدالواحد زہری،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبداللہ جتک،حافظ سعیداحمد بنگلزئی،یکجہتی کشمیرکاروان کے ضلعی امیرابوخالدالمدنی،علامہ عبدالحکیم انقلابی،سکندرمنگی،کامریڈقربان منگی،سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے ہم انکو کبھی بھی تقسیم ہونے نہیں دینگے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں کشمیری بھائیوں نے ہر فورم پر بھارت کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اصل دہشت گرد بھارت اور اسرائیل ہیں ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر سے بھارتی فوجیں اور فلسطین سے اسرائیلی فوجیں فوری طور پر نکالیںیوم کشمیر ڈے کے موقع پر ڈیرہ مراد جمالی وگرد نواح میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کیئے گئے تھے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی کے زیراہتمام ڈی سی آفیس سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمدناصراور چیئرمین میونسپل کمیٹی میرغلام نبی عمرانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی اللہ ہوچوک سے ہوتی ہوئی میونسپل کمیٹی پہنچی جہاں تقریب منعقد کی گئی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر،سبی اسکاوٹس کے کیپٹن حماد اللہ نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میر غلام نبی عمرانی ،کونسلرغلام رسول سولنگی سمیت دیگر نیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیروں کے ظلم ستم کے خلاف ہمیشہ حکومت نے آواز بلند کی ہے کشمیر کل اورآج پاکستان کاتھا اور ہمیشہ رہے گا جس پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔