کیسکو کی مختلف فیلڈآپریشن ٹیمیں حالیہ بارشوں اوربرف باری سے متاثرہ لائنوں کی مرمت وبحالی اورمعائنہ کے کام میں مصروف عمل

اتوار 5 فروری 2017 21:20

کوئٹہ۔05 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی مختلف فیلڈآپریشن ٹیمیں حالیہ بارشوں اوربرف باری سے متاثرہ 132KVٹرانسمیشن لائنوں اور11KVکی لائن کے مرمت وبحالی اورمعائنہ کے کام میں مصروف عمل ہیں۔گزشتہ روز کیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن(GSO)کے ایگزیکٹوانجینئرکرم بخش بادینی ،اسسٹنٹ انجینئرز(ٹرانسمیشن) ممتازشیخ،شبیراحمد سعداللہ کے علاوہ آپریشن سب ڈویژن لائن سپرنٹنڈنٹ سرداربشیر محمد شہی اور فنی عملہ ٹاورزمعائنہ کے کام میں مصرف تھے کہ اس دوران ایکسئن کرم بخش بادینی کو اطلاع ملی کہ برف باریکے دوران چوروں نے 132KV ٹرانسمیشن لائن کے بریس(Braces)، کنڈکٹرز، نٹ بولٹ کے علاہ 11KVلائن کے کنڈکٹرزبھی چوری کرلئے ہیں اورخالق آبادکے علاقہ میں ایک ٹرک پرلدھاگیاہے ۔

(جاری ہے)

جس پرچیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر رحمت اللہ بلوچ نے قبائلی رہنما اورسینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی ،خالق آبادکے مقامی انتظامیہ اوراسسٹنٹ کمشنرسلطان بگٹی سے رابطہ کیا جس پر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں بروقت کارروائی کی اوریک ٹرک سے چوری شدہ کیسکوکے برقی آلات برآمدکرلئے جبکہ ٹرک میں سوارافرادکوبھی گرفتارکرلیاگیا جن سے مزیدتحقیقات جاری ہیں۔

برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے ہیں۔ دریں اثناء چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ نے سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی،اسسٹنٹ کمشنر اورضلعی انتظامیہ خالق آباد کی ذاتی کاوشواںاورکیسکوکے شعبہ جی ایس او،آپریشن ڈویژن کیسکوکے کردارکوسراہاجن کی بروقت کارروائی سے کیسکوکے چوری شدہ برقی آلات ضبط کروالئے گئے۔واضح رہے کہ مستونگ،خالق آباد اورقلات کے درمیان عرصہ درازسے کچھ لوگ بجلی کے 132KVٹرا نسمیشن لائن کے بریسز(Braces)نٹ بولٹ اوردیگربرقی آلات چوری کرتے رہتے ہیںجس سے نہ صرف کیسکوکے املاک کو نقصان پہنچتاہے بلکہ بجلی کی بندش سے صارفین کوبھی ذہنی اذیت کاسامناکرناپڑتاہے۔