اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 5 فروری 2017 21:04

اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5فروری۔2017ء) بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ پاکستان کے دوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے حکومت پاکستان کی جانب سے بحرین کے وزیرخارجہ کوسی پیک سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئےاپنے دورے میں وہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پہلے پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ان کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوگی۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران بحرین کے وزیر خارجہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ انہیں سی پیک منصوبے کے مواقع اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :