(ن) لیگ ،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکیں ہوئیں میں نے انکارکر دیا ‘جواد احمد

میں سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور وڈیروں کے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا‘معروف گلوکار کا تقریب سے خطاب

اتوار 5 فروری 2017 20:40

(ن) لیگ ،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کی پیشکیں ہوئیں میں نے ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء)معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ پیشکیں ہوئیں لیکن میں نے انکارکر دیا کیونکہ میں سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور وڈیروں کے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

(جاری ہے)

معروف گلوکار جواد احمد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے عمران خان نے شہزاد رائے کے ذریعے کہلوایا کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لو،میں نہیںماناتو پھر انہو ں نے خود فون کر کے مجھے پارٹی میںشمولیت کی پیشکش کی لیکن انکار کر دیا ،پھر کچھ دنوں بعد وفاقی وزیر احسن اقبال میرے گھر آگئے اور مجھے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی باضابطہ پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا ، اس کے بعد سابق وفاقی وزیر نذرگوندل کے بھائی ظفر گوندل نے بھی کافی اسرارکیاکہ آپ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں لیکن میں نے ان کو بھی انکار کر دیا ، میں نے ان تینوں جماعتوں کو انکار اس لیے کیاکیونکہ میں سرمایہ داروں ، جاگیر داروں او روڈیروں کا حصہ نہیں بننا چاہتا ، میں بائیں بازو کا آدمی ہوں، میں لینڈلارڈز کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے محنت کشو ں اور غریبوں کی بنائی گئی کسی جماعت کا حصہ بننے پر فخر محسوس کروں گا۔