ْتھر کوئلے کے ذخائر اگلے بارہ برس میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، پاکستانی وجاپانی ماہرین
2030ء تک تہر کے صحرا میں بہار آجائے گی ، یہاں سے نکلنے والے کوئلے سے پاکستان میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوں
اتوار 5 فروری 2017 19:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) پاکستانی اور جاپانی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ تھر کوئلے کے ذخائر اگلے بارہ برس میں ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
2030ء تک تہر کے صحرا میں بہار آجائے گی جو پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی یہاں سے نکلنے والے کوئلے سے پاکستان میں ایندھن کی ضروریات پوری ہوں گی مگر اس سے بہی پہلے ملک میں موجود کوئلے کے استعمال کے روایتی طریقوں کے علاوہ اسکے جدید اور متبادل توانائی کے طور پر (انوویٹو ویلیوچین ) استعمال پر زور دینا ہوگا. یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ اور جاپان کے ادارے نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (نیڈو) کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ایک روزہ سمپوزیم بہ عنوان "انوویٹو تھرکول ویلیوچین "سے خطاب کرتے ہوئے کہی ان میں سابقہ وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی اور پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ کے صدر ڈاکٹر جمیل احمدخان، مسٹر جن کوئیکی،مسٹر کازونوری یونو اور ڈاکٹر ماساکی اونوذیکی شامل تہی.ان ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کا ٹرانسپورٹ سسٹم مکمل طور پر مائع پیٹرولیم کی درآمدات پر انحصار کرتا ہیکسی ایک ذریعے پر انحصار کسی بہی نظام کو چلانے کے لیے پائدار حل نہیں اس لئے لازم ہے کہ متبادل ایندھن کے ذرائع پر انحصار بڑھایا جائی- انہوں نے کہا کہ ورلڈ انرجی کونسل نے دنیا بہر میں موجود کوئلے کے ذخائر میں سے 15 فیصد کے فوری اخراج کا تناسب رکہا ہے جبکہ پاکستان بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق دنیا کے 8 کھرب ٹن کوئلے میں سے 7.8 کہرب ٹن پاکستان میں موجود ہے جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو چلانے کے لیے کافی ہی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کے لئے کوئلہ نہایت سستی توانائی ہے جبکہ کہاد کی صنعت میں پاکستان میں نکلنے والی قدرتی گیس کا اٹہارہ فیصد بطور ایندھن استعمال ہو رہا ہے جو باآسانی کوئلے پر منتقل ہو سکتا ہی- اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد حسین کا کہنا تہا کہ تکنیکی مطالعے کے نتیجے میں واضح ہوتا ہے کہ تہر کول سے امونیا، یوریا،میتہانول،ہائیڈروجن گیس اور ٹرانسپورٹیشن آئل حاصل کیا جاسکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.