صوبہ کی ترقی وخوشحالی حقوق کیلئے این ایف سی یوارڈ کے معاملات میں تاخیری حربوں پر تشویش ہے‘ شنوائی نہ ہونے پر ہر ممکن اقدام سے گریز نہ کرنے کا فیصلہ

فلاح و بہبود اور وسائل کیلئے تمام اپشنز استعمال کرینگے ‘وفاقی حکومت کی ہٹ درمی اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی سے عوام مایوس ہیں‘ قدرتی آفات امن و امان کے مسائل سے غربت،پسماندگی ،بے روزگاری مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان کا بیان

اتوار 5 فروری 2017 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد ہمایون خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ترقی و خوشحالی کے کئے این ایف سی یوارڈ کے معاملات میں تاخیری حربوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد شنوائی نہ ہونے کی صورت میں اپنی آواز جدوجہد ہر فورم پر اٹھانے اور انہائی اقدام سے گریز نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، صوبے کے عوام کے لئے فلاح و بہبود وسائل کیلئے تمام اپشنز استعمال کرینگے وفاقی حکومت کی ہٹ درمی اور صوبائی حکومت کی صوبے میں عدم دلچسپی کے خیبر پختونخوا کے عوام سخت مایوس ہیں قدرتی آفات امن و آمان کے مسائل سے غربت،پسماندگی ،بے روزگاری مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ، ان سنگین مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کچھ نہیں کررہی ہے حکمرانوں کی جانب سے صوبے کے تمام آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی نہایت ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے غیور عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئیگی صوبے کے ترقی اور خوشحالی کو راواہ دواں کرنے میں پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں عظیم کارنامے سرانجام دیئے چھوٹے صوبوؓ کی تعمیر و ترقی کا درمدار این ایف سی ایوارڈ کی منصفانہ تقسیم پر ہے اس لئے صوبائی حکومت اس معاملے بھر پور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں وفاقی حکومت کو مجبور کریں جس میں پیپلز پارٹی ساتھ دیگی مرکزی حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر آمادہ ہوجائے اس عمل کیلئے اسمبلی کے اپوزیشن رہنماوں کو بھی اعتماد میں لے صوبے کے تمام آئینی قانونی حقوق کی فراہمی سیمت این ایف سی ایوارڈ کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے تاکی صوبے کو ان کے جائز آئینی و قانونی حقوق کی فراہمی ہوکر عوام کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے اور صوبے کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے