پاک فوج نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ، وطن عزیز کے خلاف کو لفظ برداشت نہیں کیا جائے گا،سید امین شاہ راشدی

اتوار 5 فروری 2017 18:41

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی چیئرمین سید امین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا ہی, پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کی زبانیں کاٹ دی جائیں , وطن عزیز کے خلاف کو لفظ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہر پاکستانی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے وہ سکرنڈ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انکے ہمراہ ایڈوکیٹ سکندر کیریو, یاسین علی, محمد یوسف ڈاھری, شاہد عتیق, ذوالفقار راجپر اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمیں جان سے پیاری ہے کشمیری شہداء کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی امین راشدی کا کہنا تھا کہ نواز, زرداری اور عمران پاکستان کو غیر ملکی آقاوؤں کے اشارے پر انکی کالونی بنانے چاہتے ہیں -عمران برطانوی ایجنسی ایم آء 6 کا پٹھو ہے انہوں نے کہا کہ جیو اور جنگ ملک دشمنی پالیسی ختم کر دے ورنہ سخت محاسبہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وڈیرے اور جاگیر دار گندے پانی کی نالیوں تک کے پیسے ہڑپ کر جاتے ہیں عوام اپنے دشمنوں کے چہروں سے نقاب نوچ لیں انہوں نے کہا کہ امریکہ سالانہ 20 ارب روپے خرچ کر کے ہمارا ایٹم بم ناکارہ بنانا چاہتا ہے ۔پاک فوج نے ہمیشہ دشمنوں کی سازش کو ناکام بنایا ہے انہوں نے دعوی ٰ کیا کہ این پی سی آی ایچ کی درخواست پر جنرل راحیل شریف نے ملک میں ضرب عضب آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے میں آج ملک میں امن وامان قائم ہو رہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :