خیبرپختونخوا اورفاٹا سے گرین کارڈ کے حصول کے لئے درخواستوں میں کمی آ گئی

اتوار 5 فروری 2017 18:41

خیبرپختونخوا اورفاٹا سے گرین کارڈ کے حصول کے لئے درخواستوں میں کمی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) خیبرپختونخوا اورفاٹا سے ویزا کے حصول کے لئے درخواستوں میں کمی آ گئی ہے ۔ پاکستان ٹریول ایسو سی ایشن کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھرکے ٹریول ایجنسیوں کو اس ضمن میں آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکہ جانے کے خواہشمند شہریوں کے پشاور میں پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ بھی سخت کردیاگیا ہے ۔ پرائیویٹ کمپنی امریکا کے خواہشمند شہریوں کے فارم وصول کرتے ہیں جنہیں امریکی سفارتخانے ارسال کیا جاتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے اعلان کے بعد امریکا کے ویزے کے لئے اپلائی کرنے والے پرائیویٹ کمپنی میں درخواستوں میں کمی آ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :