خدائی خدمتگار فخر افغان با چا خان کی سیاست عدم تشدد کے فلسفے کی حامی سیاست کر رہے ہیں ،مقررین

پختون قوم کیلئے باچا خان اور ولی خان مشعل راہ تھے اور ان کی قربا نیاں ناقابل فراموش ہیں، باچا خان کی برسی تقریب سے خطاب

اتوار 5 فروری 2017 18:40

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) خدائی خدمتگار فخر افغان با چا خان کی سیاست عدم تشدد کے فلسفے کی حامی سیاست کر رہے ہیں ،پختون قوم کیلئے باچا خان اور ولی خان مشعل راہ تھے اور ان کی قربا نیاں ناقابل فراموش ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سیاست باچا خان کی اس فلسفے کی محور میں گھوم رہی ہے جہاں سیاست کو عوام کی خدمت اور والہانہ محبت کی جذبے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،آج بھی پختون قوم باچا خان کی نصف صدی پر محیط سیاست کو رہنمائی کا ذریعہ سمجھ کر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے،اب مخالفین بھی باچاخان اور ولی خان کی خدمات کو سراہتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں مثالی حکومت کی،ہم نے اپنے سینکڑوں کا رکنوں کی جان کا نذرانہ دے کر صوبے میں پائیدار امن قا یم کیا ۔

(جاری ہے)

حاجی سدید الرحمان/الطاف حسین ایڈوکیٹ/افسر الملک ایڈوکیٹ/شیر علی /گلاب شاہپوری/سلطان نبی/ذاکر خان/اعظم خان و دیگرکا چکیسر میں حجرہ الطاف حسین ایڈوکیٹ کے زیر اہتمام با چا خان کی برسی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چکیسر میں باچا خان کی برسی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے رہنماوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میںشرکت کی ،برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام آئندہ الیکشن میں پائپ اور ٹرانسفرمر کی سیاست کو ختم کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخا ب کر ینگے ، خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے صو بے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، اب ان کو پتہ نہیں نظام کو کیسے چلایا جا ئے،پی ٹی ائی خیبر پختون خواہ میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ،عوام اب ان اناڑیوں سے تنگ اچکے ہیں ۔

امیر مقام شانگلہ میں ترقیاتی کام کر کے نمک حلالی کا ثبوت دے، دوسرے اضلاع کے بجائے پسماندہ شانگلہ پر توجہ دیں ، امیر مقام مرکز میں مشیر، ان کے بھائی پار لیمانی سیکرٹری جبکہ ضلع میں ان کے صاحبزادے کی حکمرانی کے باوجود ضلع شانگلہ میں ترقیاتی کام نہ ہو نا شرمندگی کا باعث ہے، صو بے کی حقیقی خدمتگار عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے پختون قوم اب بیدار ہو چکی ہے آئندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کی ہو گی، ہمارے دور حکومت میں منظور کر دہ منصوبوں پر اب تختیاں لگا کر سیاست چمکا ئی جارہی ہے جو مایوس کن فعل ہے۔

مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صو بے میں اپنے دور حکومت میں میگا پراجیکٹ کر کے صو بہ کے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور کر تا رہیگا۔ مقررین نے امیر مقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ امیر مقام کو ایک بار پھر سوات کے عوام بری طرح شکست سے دو چار کرے گی ، امیر مقام شانگلہ کے عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر دیگر اضلاع میں کام کر رہے ہیں اور یہاں کا ترقیاتی اور فلاحی فنڈ دیگر اضلاع میں خرچ کر رہے ہیں امیر مقام شانگلہ کے عوام کی احسانات کو یاد کر کے شانگلہ میں ترقیاتی کام کر کے نمک حلالی کا ثبوت دیں ۔

شانگلہ کے عوام ائیندہ عام انتخابات میں امیر مقام اور دیگر پنڈتوں کا کڑا احتساب کرینگے ، مقررین نے کہا کہ شانگلہ کے عوام آئندہ الیکشن میں پائپ اور ٹرانسفرمر کی سیاست کو دفن کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخا ب کریں ، یہاں کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سیاسی پنڈتوں نے منتخب ہونے کے بعد یہاں کا رخ تک نہیں کیا،یہ پنڈت شانگلہ سے منتخب ہونے کے بعد پشاور ، اسلام آباد اور سوات میں بیٹھ کر شانگلہ کے عوام کا مزاق اڑا تے ہے ۔

ان مقررین نے کہا کہ خدائی خدمتگار فخر افغان باچا خان کی سیاست پر یقین رکھتی ہے انہوں نے پختون قوم کو خواب خرگوش سے پیدار کیا ،فخر افغان باچا خان علماء کرام کی قدر کرتے تھے ان کی ذات اور سیاست پر منفی پرویگنڈہ کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں ،شانگلہ میں ہمارے اتحا دیوں نے کچھ پیسوں اور اقتدار کی لالچ میں اپنی ضمیر کو بھیچ دیا ائیندہ ان کے ساتھ کسی اتحاد کا سوچھا بھی نہیں جا سکتا ،کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں انشاللہ ائیندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :