چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی کی سابق صدر مملکت پرویزمشرف سے دبئی میں ملاقات

اتوار 5 فروری 2017 17:40

لاہور/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی نے سابق صدر مملکت پرویزمشرف سے دبئی میں ملاقات کی۔ مسلم لیگی قائدین نے پرویزمشرف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی جبکہ خطہ سمیت عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے اور وہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔