یوم یکجہتی کشمیر، ٹوئن سٹی تیر اندازی ٹورنامنٹ

پاکستانیوں کے دل حریت پسند کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، لبنی ریحان

اتوار 5 فروری 2017 15:10

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شہباز شریف سپورٹس کمپلکس راولپنڈی میں ٹوئن سٹی تیر اندازی ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ رکن پنجاب اسمبلی لبنی ریحان اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں ۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل پاکستان کے دل حریت پسند کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جوآزادی کی جدو جہد میں اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب دور کی بات نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و استبداد کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کھلاڑیوں کے جذبے کو سراہا جو کشمیر کی جدوجہد آزادی اور کشمیر ی عوام کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آرگنائزر منظر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوںکے مقابلوںکے زریعے کھلاڑی قومی جذبوںکا اظہار کرتے ہیں اور پوری دنیا میں امن ، محبت اور یگانگت کا پیغام عام عام کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے اظہار خیال کے دوران کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی ہر ممکن امداد جاری رکھیںگے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے کھیلوں کے مقابلوںمیں حصہ لے کر کشمیر کی تحریک آزادی کی حمایت جار ی رکھنے کا عملی مظاہر ہ کیا ہے۔ تیراندازی کے کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں حصہ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیااور تیراندازی کا عمدہ مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :