بھاشا ڈیم کی تعمیر فوڈ باسکٹ کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے، عرفان دولتانہ

اتوار 5 فروری 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر فوڈ باسکٹ کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہے اس پر 16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، حکومت اسے دو حصوں میں مکمل کرنا چاہتی ہے، پہلے حصہ میں ڈیم تعمیر کیا جائے گا جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ میں مدد ملے گی اور آبپاشی و پانی کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی، دوسرے مرحلہ میں ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کیلئے آئی پی پیز کے ذریعے سرمایہ کاری کوئی مشکل کام نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے تین سالہ دور میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ قیام پاکستان سے اب تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت صرف 17 ہزار میگاواٹ تھی، موجودہ حکومت نے صرف اپنے تین سالہ دور میں ملک کیلئے 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم سمیت پن بجلی کے دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابی اصلاحات میں اپنا حصہ ڈالیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں، عوام ان لوگوں کی تقاریر اور مطالبات کے حق میں نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :